ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كا موضوع اسلامی نكتہ نظر سے جامع اقتصادی ترقی ہے اور یہ سيمينار دو دن جاری رہے گا ۔
اس سيمينار میں دنيا بھر كے ۴۰ ممالك سے معاشی ماہرين ، كاركن اور مركزی بينكوں كے مسئولين شريك ہیں اور اسلامی اقتصاد كی حدود ، اسلامی اقتصاد كی ہسٹری مالی پاليسيوں میں اسلامی اصولوں كی رعايت كے آثار اس سيمينار كے محوری موضوعات ہیں ۔
اسلامی ترقياتی بينك كے مدير احمد محمد علی مدنی نے سيميار سے خطاب كرتے ہوئے اسلامی ممالك كے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بيروزگاری كی جانب اشارہ كرتے ہوئے جوانوں كے لیے خصوصی پراجيكٹس اجرا كرنے كی ضرورت پر زور ديا ۔
919338