ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ espacemanager، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ منصف مرزوقی نے كل بعد از ظہر مفتی اعظم «شيخ عثمان بطيخ»؛ یہودی راہب ، «هايئيم بيتان»؛ اور عيسائی بشپ «ماروم لحام»كے ساتھ ملاقات كے دوران آسمانی اديان كے پيروكاروں كی مشكلات اور مسائل كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا ہے ۔
تيونس كے مفتی نے اس ملاقات كے بعد ذرائع ابلاغ كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : اس ملاقات میں عوام كی مذہب كی طرف زيادہ سے زيادہ توجہ جلب كرنے اور اسلام كا حقيقی چہرہ متعارف كرانے كے حوالے سے بھی تبادلہ خيال كيا گيا ۔
919118