مغرب كی دوغلی پاليسی دہشت گردی كے پھيلاؤ كا باعث

IQNA

مغرب كی دوغلی پاليسی دہشت گردی كے پھيلاؤ كا باعث

سياسی گروپ : انجمن متاثرين دہشت گردی مشرق وسطی نے ايك بيان جاری كر كے شہيد آيت اللہ مفتح كی برسی كی مناسبت سے كہا ہے : عالمی سطح پر دہشت گردی كے پھيلاؤ كی ايك اہم وجہ بعض بين الاقوامی اداروں اور مغربی حكومتوں كا اس خونخوار عفريت كے ساتھ دوغلہ رویہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "انجمن متاثرين دہشت گردی مشرق وسطی" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن نے شہيد آيت اللہ مفتح اور ان كے دو ساتھيوں جواد بھمنی اور اصغر بھمنی كے يوم شہادت كی مناسبت سے ان كے اہل خانہ كے ساتھ اظہار ہمدردی كرتے ہوئے اسے گروہ فرقان كی سفاكيت اور وحشيگری كی علامت قرار ديا ہے ۔
انجمن نے ايران میں دہشت گرد ٹولوں كے ہاتھوں ۱۷ ہزار افراد كی شہادت كا ذكر كرتے ہوئِے كہا : ہم حكومتوں ، بين الاقوامی اداروں اور عوام سے دہشت گردی جڑ سے اكھاڑ پھينكے كے لیے باہمی كوششوں كی اپيل كرتے ہیں ۔
918621