ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ CPL، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ احتجاجی ريلی انجمن فلسطينيان مقيم انگلستان اور متعدد انسانی حقوق تنظيموں كے زير اہتمام ترتيب دی گئی ہے اور شركت كنندگان اسرائيلی سفارت خانے كے سامنے صیہونيوں كے اہل غزہ پر مظالم كی پرزور مذمت كریں گے ۔
اس احتجاجی ريلی كے لیے جاری كردہ دعوت ناموں میں كہا گيا ہے : یہ اجتماع غزہ كی پٹی كے ساكنان كے ساتھ اظہار يكجہتی كی غرض سے اور غزہ كا غير قانونی محاصرہ ختم كروانے كے لیے منعقد كيا جا رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ اجتماع ۲۷ دسمبر كو مقامی وقت كے مطابق دوپہر ايك بجے سے تين بجے تك منعقد كيا جائے گا ۔
920111