باكو حكومت كی جانب سے مختلف بہانوں كے ساتھ مسلمانوں كی گرفتاريوں میں شدت

IQNA

باكو حكومت كی جانب سے مختلف بہانوں كے ساتھ مسلمانوں كی گرفتاريوں میں شدت

سياسی و اجتماعی گروپ : آذربائيجان حكومت كی جانب سے اسلام مخالف پاليسوں كے تسلسل میں باكو كے مضافات میں واقع «نارداران» (Nardaran) ٹاؤن كے مسلمانوں كی مختلف بہانوں سے گرفتاريوں میں تيزی آ گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق نارداران ٹاؤن كی شوری بزرگان كے سربراہ ناطق كريم اف نے ۱۹ دسمبر كو اس خبر كے ضمن میں كہا : اب بھی اس ٹاؤن میں بغير كسی سبب كے پوليس كی جانب سے مسلمانوں كی گرفتارياں وسيع پيمانے پر جاری ہیں اور اغلب مسلمانوں كو رات كے وقت چھاپے مار كر گرفتار كيا جا رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان چھاپہ مار كاروائيوں كے دوران پوليس مسلمانوں كی گرفتاری كے لیے ان پر نشہ استعمال كرنے كا الزام عائد كر رہی ہے حالانكہ گرفتار شدگان مسلمانوں نے كبھی سگریٹ نوشی بھی نہیں كی ۔
920012