امام سجاد (ع) كی دعائیں فردی و اجتماعی تربيت كا بہترين اسلحہ

IQNA

امام سجاد (ع) كی دعائیں فردی و اجتماعی تربيت كا بہترين اسلحہ

سياسی گروپ : ايرانی پارليمنٹ كے سربراہ نے امام سجاد (ع) كی دعاؤں كو فردی و اجتماعی تربيت كے لیے بہترين اسلحہ قرار ديتے ہوئے واضح كيا : یہ دعائیں اسلامی امت پر الہی حقائق كے دروازے كھلنے كا باعث ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خانہ ملت كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علی لاريجانی نے آج بروز بدھ كو پارليمنٹ كے اجلاس كا افتتاح كرتے ہوئے امام زين العابدين (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے تعزيت پيش كرتے ہوئے كہا : ہمیں اميد ہے كہ حضرت (ع) كی دعاؤں سے استفادہ كرتے ہوئے اسلامی امت پر الہی معارف و حقائق كے دروازے كھلیں گے اور یہی امر فردی و اجتماعی تربيت كا بہترين اسلحہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : تحف العقول میں امام (ع) سے منقول ہے كہ گناہگاروں كی صحبت سے پرہيز كرو اور ان كے مكر و حيلے سے دور رہو ۔
919999