مفتی اعظم قدس كی جانب سے مسجد اقصی پر صیہونيوں كے حملے كی مذمت

IQNA

مفتی اعظم قدس كی جانب سے مسجد اقصی پر صیہونيوں كے حملے كی مذمت

بين الاقوامی گروپ : مفتی اعظم قدس نے اس بيان كے ساتھ كہ صیہونی حكام نے مسلمانوں كو اپنے دينی فرائض كی ادائيگی سے روك ركھا ہے ؛ صیہونی شہريوں كی حرمت شكنی پر شديد رد عمل كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "معا" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مفتی اعظم قدس شيخ محمد حسنين نے كہا : یہودی شہريوں كا ايك گروہ شرمناك حركت كرتے ہوئے مسجد اقصی میں عيش كرتا رہا اور یہ سب كچھ پوليس اور سيكيورٹی فورسز كے سامنے كيا گيا ۔
مفتی قدس نے صیہونيوں كی جانب سے مساجد كو نذر آتش كرنے اور گرجا گھروں پر حملوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا : یہ بے حرمتياں اس حال میں انجام دی جا رہی ہیں كہ صیہونی حكام نے مسلمانوں كو اپنے دينی فرائض كی ادائيگی سے زبردستی روك ركھا ہے ۔
920789