ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس مقالے كے مصنف «گيليو مئوتی»، نے بروكسل يونيورسٹی كے ماہر جامعہ شناس فليس داستو كی كتاب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے لكھا ہے : اس كتاب كی رو سے ۲۰۳۰ء تك بيلجئيم كے دار الحكومت بروكسل كی زيادہ تر آبادی مسلمان ہو گی جبكہ اس وقت بروكسل كی كل آبادی كا چوتھا حصہ مسلمانوں پر مشتمل ہے ۔
انہوں نے مزيد لكھا ہے : مسلمان خالی گرجا گھروں میں نماز جماعت قائم كرنا چاہتے ہیں اور ۲۰۰۸ء سے زيادہ تر نوزاد بچوں كے نام محمد، ايوب، مهدی، امين، اور حمزه ركھے جا رہے ہیں ۔
921386