موجودہ صدی كے اختتام پر اسلام يورپ كا پہلا دين ہو گا

IQNA

موجودہ صدی كے اختتام پر اسلام يورپ كا پہلا دين ہو گا

بين الاقوامی گروپ : صیہونی اخبار روزنامہ «يديعوت اخرونوت» نے يورپ میں اسلام كے روز افزون فروغ كا اذعان كرتے ہوئے ايك مقالے كے ضمن میں لكھا ہے كہ موجودہ صدی كے اختتام پر اسلام يورپ كا اول دين محسوب ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس مقالے كے مصنف «گيليو مئوتی»، نے بروكسل يونيورسٹی كے ماہر جامعہ شناس فليس داستو كی كتاب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے لكھا ہے : اس كتاب كی رو سے ۲۰۳۰ء تك بيلجئيم كے دار الحكومت بروكسل كی زيادہ تر آبادی مسلمان ہو گی جبكہ اس وقت بروكسل كی كل آبادی كا چوتھا حصہ مسلمانوں پر مشتمل ہے ۔
انہوں نے مزيد لكھا ہے : مسلمان خالی گرجا گھروں میں نماز جماعت قائم كرنا چاہتے ہیں اور ۲۰۰۸ء سے زيادہ تر نوزاد بچوں كے نام محمد،‌ ايوب، مهدی،‌ امين،‌ اور حمزه ركھے جا رہے ہیں ۔
921386