آسٹريليا ؛ اسلام پسندی كے رجحان میں اضافہ

IQNA

آسٹريليا ؛ اسلام پسندی كے رجحان میں اضافہ

بين الاقوامی گروپ : آسٹريليا كے مقامی لوگوں كی اسلام سے شناخت تين سو سال سے زيادہ قدمت كی حامل ہے كہ جب مسلمانوں نے تجارت كی غرض سے اس ملك كا سفر كيا تھا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ Islam Today، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آسٹريليا كے مقامی لوگوں اور مسلمانو ں كے درميان گھريلو تعلقات كے آغاز كی بازگشت اٹھارہویں صدی كے اوائل كی طرف ہوتی ہے ۔
انڈونيشيا كے شكاری اور ماہی گير جبكہ افغان شتربان آسٹريلوی عوام كو اسلام كی دعوت اور تبليغ كرتے تھے اور ابھی تك آسٹريليا میں اسلام قبول كرنے والوں كی تعداد میں تيزی كا رجحان جوں كا توں ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہاں ۲۰۰۱ء میں ۶۴۱ لوگوں نے اسلام قبول كيا جبكہ ۲۰۰۶ میں ۱۰۱۴ لوگ دين اسلام سے مشرف ہوئے ہیں ۔
921349