ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علامہ فضل اللہ انسٹی ٹيوٹس لبنان كے سربراہ نے ان حملوں كی مذمت كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : شدت پسند گروپوں كے اس قسم كے اقدامات اسلامی تعليمات كے منافی ہیں اور ان كی دہشت گرد كاروائيوں كو اسلام سے نسبت دينا درست نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : شدت پسندوں كی جانب سے نائيجيرين گرجا گھروں پر حملے كا كسی طرح بھی اسلام سے كوئی تعلق نہیں ہے اور ان اقدامات میں ملوث افراد اسلامی تعليمات كے لیے كسی قسم كی حرمت كے قائل نہیں ہیں ۔
923818