ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر معظم نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ايران كی وزارت خارجہ كے مسئولين اور وزير كے ساتھ ملاقات كے دوران خطے میں اسلامی بيداری اور مغربی ممالك میں درپيش واقعات كو غير معمولی اہميت كے حامل قرار ديتے ہوئے اس امر پر زور ديا : ڈپلوميسی اس پيچيدہ اور نازك صورتحال میں نظام اسلامی كے جديد نكتہ نظر يعنی الہی اقدار كے ہمراہ معاشرے میں بھرپور عوامی شركت كی وضاحت كر كے مؤثر كردار ادا كرے ۔
924748