حسنی مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی ايك مرتبہ پھر ملتوی

IQNA

حسنی مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی ايك مرتبہ پھر ملتوی

بين الاقوامی گروپ : قاہرہ كی عدالت نے كل ۲۸ دسمبر كو ايك مرتبہ پھر مصر كے معزول آمر حسنی مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی ۲ جنوری ۲۰۱۲ء تك ملتوی كر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "الاھرام" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے معزول صدر حسنی مبارك ، اس كے دونوں بیٹوں علاء و جمال ، چھ مسئولين اور مبارك دور كے وزير داخلہ حبيب العادلی كے خلاف مالی بدعنوانی اور ۲۵ جنوری كے انقلاب میں مظاہرين قتل عام كے الزام تحت عدالتی كاروائی كو ايك مرتبہ پھر ملتوی كر ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ احمد رفعت كی سربراہی میں عدالت نے مبارك اور اس كے ساتھيوں كا ٹرائل ايك مرتبہ پھر ملتوی كر كے ۲ جنوری ۲۰۱۲ء تك مؤخر كر ديا ہے ۔
924875