حماس كی طاقت زوال كا شكار !

IQNA

حماس كی طاقت زوال كا شكار !

بين الاقوامی گروپ : لبنانی اور فلسطينی تحريكوں كی طاقت خطے میں اسلامی بيداری كی تحريكوں كے بعد بے پناہ مضبوط ہونے كے باجود قطر كے وزير خارجہ نے انتہائی مضحكہ خيز اور ناقابل قبول بيان میں كہا ہے كہ حماس كی طاقت اب ختم ہو چكی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قطر كے وزير خارجہ حمد بن جاسم كہ جن كا ملك خطے میں امريكی اور اسرائيلی پاليسيوں كی آماجگاہ بن چكا ہے ، نے قاہرہ میں "شوری مخالفين شام" كے اجتماع میں دعوی كيا كہ اسلامی تحريك حماس كی طاقت ايك مسلح گروپ كے طور پر ختم ہو چكی ہے ۔
انہوں نے اسی طرح دعوی كيا : حماس كا دمشق سے خروج قطعی ہو چكا ہے كہ جس كا مطلب اس تحريك كا خاتمہ ہے (!) اور اخوان المسلمين اردن و مصر میں داخلی مشكلات كے باعث اس تحريك كی حمايت سے قاصر ہے ۔
926220