ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «صوت العراق»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مجلس اعلای اسلامی كے سربراہ سيد عمار الحكيم نے ملك سے قابض فوجوں كے انخلا كی مناسبت سے خطاب كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : ہم آج رنج و الم سے بھرے سياہ دور كو الوادع كر رہے ہیں اور امريكيوں كے خروج سے عراق میں ايك نئے جوش و ولولے كا مظاہرہ كر رہے ہیں اور ہم عراق كے مستقبل كی نسبت پر اميد ہیں ۔
سيد عمار الحكيم نے مزيد كہا : ہم آج ايك ايسے دن كا جشن منا رہے ہیں كہ جس كا عراقی ملت ايك عرصے سے انتظار كر رہی تھی ۔
928932