ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مكرير يونيورسٹی كے مدير نے مسلمان طلبہ كو اجازت دے دی ہے كہ وہ با حجاب ہو كر امتحان میں شريك ہوں ليكن اس كی شرط یہ ہے كہ امتحان میں بیٹھنے سے پہلے ان كی جامہ تلاشی لی جائے گی ۔
یہ اقدام يونيورسٹی كے بعض مسلمان طلبہ كی جانب سے احتجاج كے بعد اٹھايا گيا ہے ۔
اسی طرح معترض طلبہ نے كہا كہ يوينورسٹی انتظامیہ طالبات كی تلاشی كے لیے لیڈی پوليس كی خدمات حاصل كرے ۔
928542