آل سعود حكومت كے خلاف "زلزلہ خيز جمعہ" كا انعقاد

IQNA

آل سعود حكومت كے خلاف "زلزلہ خيز جمعہ" كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : قطيف كی شيعہ يونين نے ايك اعلامیہ جاری كر كے كل ۶ دسمبر جمعۃ المبارك كو «زلزال الأحرار» يعنی آزاد لوگوں كا زلزلہ كے عنوان سے وسيع پيمانے پر مظاہرے منعقد كر كے ۲۳ شيعہ سعوديوں كے وارنٹ گرفتاری جاری كیے جانے پر زبردست احتجاج كی كال دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عوام نے ۲۳ شيعہ مظاہرين كے وارنٹ گرفتاری جاری كیے جانے پر مختلف قسم كے رد عمل كا اظہار كيا ہے ۔
اسی سلسلے میں قطيف يونين نے ايك بيان میں كہا : یہ ۲۳ افراد كہ سعودی وزارت داخلہ نے جن كی گرفتاری كا حكم جاری كيا ہے ، سعودی شيعہ معاشرے كا ناقابل انفكاك حصہ ہیں كہ جو آل سعود سے اپنے جائز حقوق كا مطالبہ كر رہے ہیں ۔
928852