ايكنا كے خبرنگار عراق بم دھماكے میں شديد زخمی

IQNA

ايكنا كے خبرنگار عراق بم دھماكے میں شديد زخمی

بين الاقوامی گروپ : ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے جنوبی عراق میں نمائندے «رعد عدنان شذر الناصری»، صوبہ ذی قار كے شہر ناصریہ میں ہونے والے بم دھماكے میں زخمی ہو گئے ہیں ۔
دار القرآن الكريم ناصریہ كے ركن اور «رعد عدنان شذر الناصری»، كے بھائی «سيدعطاء‌الله عدنان الناصری»،نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كے ضمن میں كہا : شہر ناصریہ كے مدير دارالقرآن رعد عدنان شذر الناصری جمعرات كے دن پيادہ زائرين كے ايك قافلے پر حملے كے دوران شديد زخمی ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : رعد عدنان پيادہ قافلوں كی خدمت میں مشغول تھے كہ اس بم دھماكے كی زد میں آ كر جمعرات كے دن زخمی ہو گئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس بم دھماكے كے نتيجے میں ۴۵ افراد شہيد اور ۷۲ كے لگ بھگ زخمی ہو گئے تھے ۔
930243