ايرانی ڈاكٹرز كی جانب سے چہلم امام حسين (ع) كے موقع پر زائرين كو طبی سہوليات كی فراہمی

IQNA

ايرانی ڈاكٹرز كی جانب سے چہلم امام حسين (ع) كے موقع پر زائرين كو طبی سہوليات كی فراہمی

سلامت گروپ : حج و زيارت مركز كے زير اہتمام ۶۵ اركان پر مشتمل ہيلتھ سٹاف زائرين كربلا كو طبی سہوليات فراہم كرے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے مركز حج و زيارت نے كاظمين ، نجف ، كربلا اور بغداد میں ايرانی زائرين كو طبی سہوليات فراہم كرنے كے لیے ۶۵ اركان پر مشتمل ہيلتھ سٹاف كربلا روانہ كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
با خبر ذرائع كے مطابق آئندہ دو روز میں یہ سٹاف كربلا روانہ ہو جائے گا اور وہاں حرم امام حسين (ع) كی حدود میں دو كيمپ جبكہ حرم سے باہر بھی ايك كميپ لگائے گا ۔
ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اربعين سے دس دن قبل، كربلا میں تمام گاڑيوں كی آمد و رفت بند ہے لذا تمام زائرين كربلا كے داخلی راستوں سے حرم امام حسين (ع) تك پيدل روانہ ہوں گے كہ جس كے تناظر میں "صحت سٹاف" كی اہميت دوچندان ہو جاتی ہے ۔
929866