حزب اسلامی آذر بائيجان اپنے بلند اہداف سے دستبردار نہیں ہو گی

IQNA

حزب اسلامی آذر بائيجان اپنے بلند اہداف سے دستبردار نہیں ہو گی

سياسی و اجتماعی گروپ : حزب اسلام آذر بائيجان كے موقت رہنما نے اس بات پر زور ديا : ہم اعلی اہداف ركھتے ہیں اور یہ امر طبيعی ہے كہ ان كے حصول كی راہ میں مشكلات كا سامنا كرنا ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق حزب اسلام آذر بائيجان كے حالیہ رہنما «الچين مناف‌‌اف»، نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : حزب اسلامی آذر بائيجان كے سربراہ صمد اف اور ديگر دسيوں علما كو مدارس میں باحجاب طالبات كا داخلہ ممنوع قرار دينے كے خلاف احتجاج كی پاداش میں گرفتار كر ليا گيا ہے كہ جو ہم پر بہت گراں ہیں ليكن ہم نے جس راستے كا انتخاب كيا ہے وہ عزت و شرافت كا راستہ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے ۔
الچين مناف اف نے اس امر پر زور ديا : عدالت میں ان قيديوں كے عزم و حوصلے كو ديكھ كر ہمارے جوش و جذبے میں انتہائی اضافہ ہوا ہے اور ہمیں ان قيديوں پر فخر ہے ۔
930462