ہندوستان ؛ علامہ اقبال لاہوری كے افكار كا جائزہ

IQNA

ہندوستان ؛ علامہ اقبال لاہوری كے افكار كا جائزہ

فكر و علم گروپ : علامہ اقبال لاہوری كے افكار و تفكرات كا جائزہ كے عنوان سے یہ سيمينار ہندوستانی صوبے اترپرديش میں واقع الہ آباد يونيورسٹی میں منعقد ہوا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار مقامی وقت كے مطابق ٹھيك دس بجے محققين ، اساتذہ ، مفكرين اور محققين كی شركت سے الہ آباد يونيوسٹی میں منعقد ہو گا ۔
اسی طرح سيمينار میں الہ آباد يونيورسٹی كے متعدد محققين "تعليم و روحانيت علامہ اقبال كی نگاہ میں" كے عنوان سے اپنے مقالات بھی پيش كریں گے ۔
الہ آباد يونيورسٹی كے استاد عقيل رضوی نے "اسلامی اور ماڈرن تعليمات ، علامہ اقبال كی نگاہ میں" كے عنوان سے اپنا فكر انگيز ليكچر پيش كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ سيمينار كی اختتامی تقريب ۴ جنوری كو منعقد ہوئی كہ جس میں الہ آباد يونيورسٹی میں شعبہ عربی كے استاد عبد القادر نے علامہ اقبال كی خدمات كو خراج تحسين پيش كيا ۔
930151