ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار جنوبی ايشيا صحافت يونين كے سيكرٹری جنرل اور ہندوستانی مسلمانوں كے زير اہتمام ۴ جنوری بروز بدھ كو منعقد ہوا ۔
مسلمان دانشمندوں كی علمی خدمات كا جائزہ ، مسلمان دانشمندوں كی عصر حاضر میں ذمہ دارياں اس نشست كے محوری موضوعات تھے ۔
اس سيمينار میں شركا نے اس امر پر زور ديا كہ آج دانشمندوں اور علمائے دين كی ذمہ داری ہے كہ اسلام كا حقيقی چہرہ متعارف كروائیں چونكہ اسلام دشمن طاقتیں اور مستشرقين عام لوگوں كے دلوں میں اسلام كے خلاف شكوك و شبہات كے بيج بونے میں مصروف ہیں ۔
930160