ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار متعدد سياسی ، ثقافتی اور معاشرتی شخصيات كی شركت كے ساتھ شيعہ اور سنی مسلمانوں كے درميان وحدت و يكجہتی كو فروغ دينے كے لیے ہرات يونيورسٹی كے طلبہ كے زير اہتمام ہرات میں منعقد ہوا ۔
اس رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كے خطبا نے حضرت امام حسين (ع) كی زندگی كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور عصر حاضر میں اسلامی امت كے درميان وحدت و اخوت پر زور ديا ۔
قابل ذكر ہے كہ سيمينار كے دوران متعدد شيعہ اور سنی علما نے روز عاشور كابل میں خود كش حملوں كی بھی شديد مذمت كی ۔
932062