سلمان رشدی كی ہندوستان آمد پر شديد عوامی رد عمل

IQNA

سلمان رشدی كی ہندوستان آمد پر شديد عوامی رد عمل

سياسی و اجتماعی گروپ : ہندوستانی عوام نے ۸ جنوری كو كتاب آيات شيطانی كے مہدور الدم مصنف سلمان رشدی كی صوبہ راجھستان آمد كے خلاف ايك زبردست احتجاجی ريلی منعقد كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ہندوستانی عوام نے ۸ جنوری كو اپنی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ اسلام كے بدترين دشمن سلمان رشدی كی ہندوستان آمد پر پابندی عائد كی جائے چونكہ وہ ہندوستانی قانون كے مطابق مسلمانوں كے عقائد اور دين اسلام كی توہين كرنے كے باعث ہندوستان كا دشمن ہے ۔
اسی طرح شيعہ اور سنی علماء نے ہندوستانی عوام كی نمائندگی میں صدر ، وزير اعظم اور وزارت امور داخلہ سے مطالبہ كيا ہے كہ كسی بھی عنوان سے اسے ہندوستان آنے كی اجازت نہ دیں اور اس كا ويزہ منسوخ كيا جائے ۔
قابل ذكر ہے كہ سلمان رشدی كی جانب سے كتاب آيات شيطانی لكھے جانے پر امام خمينی (رح) نے تاريخی فتوی جاری كر كے اسے مرتد اور واجب القتل قرار ديا تھا ۔
932618