قدس كی یہودی سازی پر عرب سربراہان مملكت كی مجرمانہ خاموشی

IQNA

قدس كی یہودی سازی پر عرب سربراہان مملكت كی مجرمانہ خاموشی

سياسی گروپ : پارليمنٹ ثقافتی كميشن كے ترجمان نے قدس كی یہودی سازی پر عرب سربراہان مملكت كی مجرمانہ خاموشی كا ذكر كرتے ہوئے كہا : ميرا خيال ہے كہ یہ سربراہان اس اقدام كی نسبت امريكہ اور صیہونی حكومت كی حمايت كا اعلان بھی كریں گے ۔
ايرانی پارليمنٹ كے ثقافتی كميشن كے ترجمان ستار ہدايت خواہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے صیہونی حكومت كی جانب سے قدس كی یہودی سازی كے بارے كہا : ميرا خيال ہے كہ علاقے میں رونما ہونے والی تبديليوں كے بعد اسرائيل كی سلامتی كو سنگين خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور صیہونی حكومت فی الحال داخلی مشكلات سے دست و گريبان ہے ۔
انہوں نے خيال ظاہر كيا : ميرے نزديك صیہونيوں نے جلد بازی كا مظاہرہ كيا ہے اور اس اعلان كا فلسطينی مجاہدين كی جانب سے شديد رد عمل ہو گا اور شايد یہ اقدام علاقے كی ملتوں كے ہاتھوں اسرائيل كی نابودی كا باعث بن جائے ۔
931966