فرانسيسی یہودی كونسل اور جامع مسجد پيرس كی انتظامیہ كے مابين ملاقات

IQNA

فرانسيسی یہودی كونسل اور جامع مسجد پيرس كی انتظامیہ كے مابين ملاقات

بين الاقوامی گروپ : فرانسيسی یہودی كونسل (CRIF) اور جامع مسجد پيرس كے حكام اور نمائندوں كی پہلی باضابطہ میٹنگ 17 جنوری كو فرانس كے دارالحكومت پيرس میں ہونے كا امكان ہے.
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "سفير نيوز " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اجلاس میں مسجد انتظامیہ كے سربراہ ابوبكر ، فرانس مسلم كونسل كے سابق سربراہ جبكہ فرانسيسی یہودی اداروں كی نمائندہ كونسل (CRIF) كی جانب سے تنظيم كے صدر رچرڈ اسكوئر شركت كریں گے.
ياد رہے كہ " شہری حقوق كے لئے مسلمانوں اور یہوديوں كے مابين وحدت" اجلاس كا عنوان ہے اور شركاء ، اسلام عيسائيت، اور یہوديت كے پيروكاروں ، كے علاوہ ديگر مذہبی اقليتوں كے درميان بھی پرامن بقائے باہمی كو فروغ دينے كے لیے لائحہ عمل پيش كریں گے ۔
934379