ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے عراقی خبررساں ايجنسی اباء كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ساٹھ ممالك سے تشريف لائے ہوئے زائرين پر مشتمل یہ خصوصی كارواں انتہائی عقيدت و احترام اور رقت كے ساتھ نوحہ خوانی كرتا ہوا پيدل روضہ امام حسين (ع) كی جانب روانہ ہوا ۔
حرم امام حسين (ع) كے ايك خادم نے بتايا : یہ كارواں مختلف زبانوں میں حضرت امام حسين (ع) كے مشن كے احيا اور اس پر كاربند رہنے كی تاكيد كر رہا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ كربلا كے سركاری ذرائع نے امسال سولہ ملين زائرين كی شركت كی خبر دی ہے ۔
935088