ہالينڈ میں صیہونيت مخالف مظاہروں كا انعقاد

IQNA

ہالينڈ میں صیہونيت مخالف مظاہروں كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : فلسطين كے حامی انسٹی ٹيوٹس كے زير اہتمام ۱۹ جنوری كو اسرائيلی وزير اعظم بنيامين نيتن ياہو كی ہالينڈ آمد كے خلاف آمسٹرڈيم شہر میں مظاہرے منعقد كیے گئے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «CPI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين حامی گروپس اور بعض ہالينڈی شہريوں نے كل نيتن ياہو كی ہالينڈ آمد كے خلاف مظاہرے كیے اور فلسطينی عوام كے خلاف ظلم و جارحيت اور جنگی جرائم كے ارتكاب پر اسے گرفتار كر كے اس كے خلاف مقدمہ چلانے كا مطالبہ كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مظاہروں كے شركا نے فلسطيينی پرچم اٹھا ركھے تھے جبكہ وہ نيتن ياہو كے خلاف بلند آواز سے نعرہ بازی بھی كر رہے تھے ، جبكہ اسرائيلی وزير اعظم كی تصاوير كو بھی نذر آتش كيا گيا ۔
938256