نظام اسلامی دشمنوں كی تمام تر سازشوں كے باوجود اپنی منزل كی جانب رواں دواں ہے

IQNA

نظام اسلامی دشمنوں كی تمام تر سازشوں كے باوجود اپنی منزل كی جانب رواں دواں ہے

سياسی گروپ : شورٰی نگہبان كے سيكرٹری نے واضح كيا : آج اسلامی انقلاب اپنی منزل كی جانب پيشقدمی كر رہا ہے اور دشمنوں كی جانب سے سنگين سازشوں كے باوجود یہ اپنے راستے سے منحرف نہیں ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق شوری نگہبان كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ احمد جنتی نے آج ۲۰ جنوری كو نماز جمعہ تہران كے دوسرے خطبے میں پيغمبر اكرم ( ص) ،امام مجتبی ( ع) اور امام رضا (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے تعزيت پيش كرتے ہوئے مصطفی احمدی روشن كے بہيمانہ قتل كی جانب اشارہ كيا اور كہا : رہبر معظم نے روشنی كی شہادت كے حوالے سے ايك مفصل پيغام جاری كيا ہے اور اس میں كہا ہے : ہم اس عظيم جوان كی شہادت پر ان كے ماں ، باپ اور زوجہ كے غم میں برابر كے شريك ہیں ۔
انہوں نے زور دے كر كہا : ہماری علمی شخصيات كے قتل سے دشمن كو كوئی فائدہ نہیں ہو گا اور اس قسم كے اقدامات ايك قسم كا جذباتی ردعمل ہے ۔
938323