610 نماز جمعہ سينٹر ملكی سطح پر فعال ہیں۔

IQNA

610 نماز جمعہ سينٹر ملكی سطح پر فعال ہیں۔

اجتماعی: نماز جمعہ سينٹر كے مركزی مسؤل نے كہا ابھی تك 610 سے زيادہ مراكز نماز جمعہ ملكی سطح پر فعال ہیں۔
خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نماز جمعہ سينٹركے مسؤل حجۃ الاسلام محمود سياح نے نماز جمعہ كی تنظيم كے اركان سے خطاب كرتے ہوئے كہا ابھی تك ملك كے 610 سے زيادہ شہروں میں نماز جمعہ ادا كی جارہی ہے ۔اور 100 سے زيادہ ايسے شہر ہیں جن میں نماز جمعہ قائم كرنے كی ضرورت ہے كہ جو امام جمعہ اور مكان كے معين ہونے كے بعد نماز جمعہ برپا كيا جائے گا۔انہوں نے كہا نوجوانوں كو نماز جمعہ كی طرف راغب كرنا اس مركز كا مہم ترين ہدف ہے اور زيادہ سے زيادہ نوجوانوں كو نماز جمعہ میں شركت كرنی چاہئے۔ حجۃ الاسلام محمود سياح نے كہا اس سفر كا مقصد مركز نماز جمعہ كے مسؤلين سے ملاقات ، مراكز كی وضعيت ، ان كی رپورٹ اور موجودہ مشكلات كی تحقيق اور ان كا حل ہے۔ حجۃ الاسلام علی محمد لروند ايران كے شہر پل دختر كے امام جمعہ نے كہا پل دختر كے نماز جمعہ كا مركز صوبہ لرستان كے بہترين مراكز میں شمار ہوتا ہے۔ ياد رہے كہ اس مركز كو سال 1388 ھ ش میں صوبہ لرستان كے گيارہ مراكز نماز جمعہ میں سے ہیڈ كوارٹر كے طور پر انتخاب كيا گيا۔

939090