كتاب "شيعہ پاسخ می دھد" نائيجيريا میں منتشر ہوگئی۔

IQNA

كتاب "شيعہ پاسخ می دھد" نائيجيريا میں منتشر ہوگئی۔

اجتماعی:رضا حسينی نسب كی تاليف شدہ كتاب" شيعہ پاسخ می دھد"اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ادارہ كی طرف سے نائجيريا میں چاپ اور منتشر ہوگئی ہے۔
خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق رضا حسينی نسب كی تاليف شدہ كتاب " شيعہ پاسخ می دھد" میں مختلف قسم كے شبہات كے جوابات كہ جو مذہب تشيع كی مخالفت میں رائج تھے ، 36 سوالات كے جوابات كی صورت میں بيان كيا ہے ۔ اور جوابات كو قرآن كريم كی آيات اور مختلف روايات ، منطقی استدلال كے ذريعے اور وضاحت سے بيان كيا ہے ۔ اس كتاب كو نائجيريا كے مسلمانوں بالخصوص وہاں كے شيعوں كی درخواست سے اور جمہوری اسلامی ايران كے ثقافتی ادارہ كے توسط سے دوبارہ چاپ كی گئی ہے ۔ اس كی خصوصيت یہ ہے ؛ آسان مطالب ،منطقی استدلال اور مستند روايات كو بيان كيا گيا ہے ۔

939038