عراق سے واپس آنے والے زائرين كی منامہ ائيرپورٹ پر تفتيش

IQNA

عراق سے واپس آنے والے زائرين كی منامہ ائيرپورٹ پر تفتيش

بين الاقومی گروپ : آل خليفہ كی سكيورٹی فورسز نے بحرينی شيعوں كے حقوق كی پامالی كو جاری ركھتے ہوئے عراق سے واپس آنے والے زائرين كے ايك گروپ كو منامہ كے بين الاقوامی ائيرپورٹ پر مورد تفتيش قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنےوالے اخبار ، روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی "انجمن حقوق بشر" نے ايك بيان میں اعلان كيا ہے كہ آل خليفہ كی سكيورٹی فورسز نے عراق كے مقدس مقامات كی زيارت سے واپس آنے والے كچھ مسافرين كو خاك كربلا پاس ركھنے كے الزام میں منامہ كے ائيرپورٹ پر روك كر مورد تفشيش قرار ديا ہے۔
بحرين كی انجمن حقوق بشر نے اس دين مخالف اقدام كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ حكومتی كارندوں كی جانب سے اس قسم كا دباؤ ؛ عقيدے كی آزادی پر مشتمل بحرين كے بنيادی دستور كی شق نمبر ١۹،١۸ ،۲۰كی واضح خلاف ورزی كے ساتھ ساتھ بين الاقوامی سول اور سياسی حقوق كے معاہدے كی پامالی بھی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انجمن حقوق بشر نے اس بيان میں آل خليفہ كی سكيورٹی فورسز سے بين الاقوامی معاہدوں بالخصوص مختلف انسانی حلقوں كے ثقافتی اور دينی شعائر كے احترام سے مربوط معاہدوں كی پابندی كا مطالبہ كيا ہے۔
938936