انقلاب مصر كی حمايت كے عالمی دن كا اعلان ؛ امريكہ اور يورپ میں مظاہروں كی كال

IQNA

انقلاب مصر كی حمايت كے عالمی دن كا اعلان ؛ امريكہ اور يورپ میں مظاہروں كی كال

بين الاقوامی گروپ : امريكہ كی "عالمی تعاون فاؤنڈيشن" نے ۲١ جنوری كے دن كو انقلاب مصر كی حمايت كا عالمی دن قرار ديا ہے اور مصری انقلابيوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے امريكہ اور يورپ میں مظاہروں كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "دارالخليج" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكا اور دنيا كی بڑی انسانی حقوق كی تنظيموں پر مشتمل ادارے "عالمی تعاون فاؤنڈيشن" نے ۲١جنوری كے دن كو مصری انقلابيوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كی خاطر انقلاب مصر كی حمايت كا عالمی دن قرار ديا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ اس فاؤنڈيشن نے اپنے بيان میں كہا ہے كہ گزشتہ سال جنوری میں مصريوں نے كرامت ،آزادی اور سماجی انصاف جيسے اپنے بنيادی حقوق كے حصول كی خاطر كئی دہائيوں كے دكھ اور درد پر صبر كے بعد انقلاب برپا كياہے اور اپنے عوامی انقلاب كو پر امن انداز سے آگے بڑھا رہیں ہیں ۔
938876