قرآنی نيوز ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صوبہ قم میں مساجد سينٹرز كے مركزی دفتر كے انچارج حجۃ الاسلام سعيد روحانی نے آج صبح اس اجلاس كے شركاء سے خطاب كرتے ہوئے كہا یہ اجلاس صوبہ قم كے ان پيش نمازوں كا شكریہ ادا كرنے كيلئے منعقد كيا گيا ہے جو مساجد سينٹرز میں موثر كردار ادا كررہے ہیں انہوں نے مزيد كہا اگر پيش نمازوں كا تعاون نہ ہو تو مساجد سينٹرز كا چلنا مشكل ہوجائے گا۔
انہوں نے صوبہ قم میں مساجد سينٹرز كی كاركردگی كو بہترين كاركردگی قرار ديتے ہوئے كہا اميد ہے كہ صوبہ قم كے مساجد سينٹرز كی یہ كاركردگی پورے ملك كيلئے نمونہ قرار پائے گی انہوں نے كہا مساجد سينٹرز كو پيش نماز كے زير نظر كام كرنا چاہتے ہیں۔
941151