نہج البلاغہ شيعہ كيلئے فخر كا باعث ہے

IQNA

نہج البلاغہ شيعہ كيلئے فخر كا باعث ہے

سياسی و اجتماعی: قرآن مجيد كے بعد نہج البلاغہ كی طرح جامع كتاب موجود نہیں ہے اور یہ كتاب شيعت كيلئے باعث افتخار ہے۔
قرآنی نيوز ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حضرت آيت اللہ نوری ہمدانی نے ايران كی اسپيشل فورس "بسيج" سے خطاب كرتے ہوئے كہا امريكہ اور اسرائيل اسلام كے دشمن ہیں اور یہ اسلام كو نقصان پہنچانے میں كوتاہی نہیں كریں گے۔ انہوں نے كہا یہ اسلام كی ترقی پر اظہار افسوس كرتے ہیں۔ انہوں نے قرآن مجيد میں موجود منافقين كے بارے میں آيات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا منافقين ابتدائے اسلام سے ابھی تك اسلام كو نقصان پہنچانے كی كوشش میں ہے۔
انہوں نے كہا كوئی مسلمان بھی یہ گمان نہ كرے كہ اسلامی معاشرے كو كسی قسم كا كوئی خطرہ نہیں ہے، بلكہ ہميشہ اور ہر وقت تيار رہنا چاہئے كيونكہ مغرب زمين ہميشہ اسلام كی دشمن ہے۔
حضرت آيت اللہ نوری ہمدانی نے تاكيد كی كہ نہج البلاغہ كا بھی زيادہ سے زيادہ مطالعہ ہونا چاہئے كيونكہ قرآن مجيد كے بعد نہج البلاغہ كے علاوہ كوئی ايسی كتاب موجود نہیں ہے۔ انہوں نے كہا آج كل كفار ، منافقين اور صیہونيست كی كوشش ہے كہ اسلام كے خلاف كام كرنا چاہئے اور اسی وجہ سے وہ اسلام كے خير خواہ ، اور دوستی طلب نہیں ہیں۔ انہوں نے آخر میں كہا كہ دشمنان اسلام كو پہچانیں اور اپنے معاشرہ كو دشمنان اسلام سے محفوظ ركھنے كی كوشش كریں۔


941138