قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ايران كی نماز كمیٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين محسن قرائتی نے آج "اسلامی اخلاق كی ترويج" پر ہونے والے سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا قرآن كريم میں سورہ ضحی میں گيارہ مرتبہ اخلاق كے موضوع پر ذكر ہوا ہے۔
انہوں نے كہا اخلاق كی ترويج قرآن كے بغير ناممكن ہے اگر حوزہ اور يونيورسٹيوں میں قرآن اور نہج البلاغہ كو اچھی طرح سے بيان نہ كيا جائے تو اخلاق اسلامی كی ترويج نہیں ہوسكتی۔ انہوں نے كہاشيطان اگر چہ توحيد ، نبوت اور قيامت پر ايمان ركھتا تھا ليكن خدا كی بارگاہ سے صرف غرور اور تكبر كی وجہ سے نكالا گيا ۔
حجۃ الاسلام قرائتی نے اخلاق كو فطری امر كی حيثيت ديتے ہوئے كہا قرآن میں اخلاق كے موضوع پر بہت زيادہ آيات ہیں كہ ان سب كی اساس توحيد ہے۔ انہوں نے كہا بعض ممالك نے امريكہ كی طرف قدم بڑھايا ليكن ان سب كا نتيجہ صدام وغيرہ جيسا نكلا اور انہوں نے غفلت كی۔ ليكن ان سب كو معلوم ہونا چاہئے كہ پروردگار چيونٹی كو بھی اس كے بل میں رزق ديتا ہے۔
نماز كمیٹی كے سربراہ نے آخر میں كہا ايران كے پارليمانی انتخابات میں عوام كی بھرپور شركت اسلام و ايران كے دشمنوں كيلئےغيظ و غضب كا باعث ہے اور اس راہ سے بھی اسلامی اخلاق كی ترويج كی جاسكتی ہے۔
942722