ہندوستان میں عظمت امام حسين ؑ اور عزاداری كی اہميت پر كانفرنس

IQNA

ہندوستان میں عظمت امام حسين ؑ اور عزاداری كی اہميت پر كانفرنس

سياسی و اجتماعی گروپ: مقام عظمت امام حسينؑ اور اہميت عزاداری كے موضوع پرہندوستان‌كے صوبہ اترا پرديش كے شہر جلال پور كی مسجد معصومیہ میں كانفرنس منعقد كی جارہی ہے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ايشيا كے مغرب اور جنوب مغرب علاقے میں اتوار 29 جنوری سے ہفتہ 4 فروری تك یہ كانفرنس جاری رہے گی۔
اس كانفرنس كا آغاز اس شہر كے بہترين قاری ضيغم عباس باقری نے تلاوت كلام پاك كے ذريعے كيا اور اس كے بعد جامعۃ المصطفی قم كے فارغ التحصيل اسٹوڈنٹ حجۃ الاسلام سعيد حسن رضائی نے عظمت امام حسين ؑ اور عزاداری كی اہميت كے عنوان سے خطاب كيا۔
يادرہے كہ یہ اجلاس پانچ دنوں تك جاری رہے گا اور وہاں كی تنظيمیں اس دوران عزاداری ، نوحہ خوانی اور ماتم كریں گی ۔ شيعيان اہل بيت ؑ سے اس کانفرنس میں شركت كی اپيل ہے۔


942318