ہندوستان میں امام حسن عسكری (ع) كی حيات طيبہ كے مطالعہ كے عنوان سے مجلس عزاء

IQNA

ہندوستان میں امام حسن عسكری (ع) كی حيات طيبہ كے مطالعہ كے عنوان سے مجلس عزاء

سياسی و اجتماعی گروپ: امام حسن عسكری (ع) كی شہادت كی مناسبت سے منگل كے دن ہندوستان كے صوبہ اترا پرديش كے شيعہ نشين شہر سرفراز گنج كی مسجد بلقيس جہان میں مجلس عزاء برپا كی گئی۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ مجلس عزاء نماز مغرب و عشاء كے فوراً بعد شيعہ علماء، مفكرين اور شہريوں كی موجودگی میں اس مسجد میں برپا كی گئی ۔
جامعۃ المصطفی كے فارغ التحصيل سٹوڈنٹ حجۃ الاسلام موسی رضا يوسفی نے، كہ جو مسجد بلقيس جہان كے امام جماعت اور ثقافت انسٹی ٹيوٹ كے سيكرٹری ہیں تلاوت قرآن مجيد كے بعد ،حضرت امام حسن عسكری (ع) كے فضائل اور مصائب بيان كئے ۔
ياد رہے كہ آخر میں بلقيس جہان مسجد كے اركان اور وہاں كے شيعوں نے مجلس عزاء كے بعد نوحہ خوانی اور ماتم داری كی۔
944869