دوسروں کی فکر پر تسلط اور ماورائے طبيعت پر منفی نظر جھوٹے عرفان كی خصوصيات میں سے ہے

IQNA

دوسروں کی فکر پر تسلط اور ماورائے طبيعت پر منفی نظر جھوٹے عرفان كی خصوصيات میں سے ہے

فكر گروپ : حوزہ علمیہ اور يونيورسٹی كے استاد حجة الاسلام والمسلمين ڈاكٹر محد تقی فعالی نے اس بيان كے ساتھ كہ نوظہور عرفان كے دعويدار پيچيدہ نفسياتی حربوں كے ذريعے اپنے مخاطبين كے افکار پر تسلط قائم كرتے ہیں خيال ظاہر كيا ہے كہ ماوارئے طبيعت پر منفی نگاہ اور خداكے وجود كا انكار خود ساختہ عرفان كی خصوصيات میں سے ہے۔
ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ اور يونيورسٹی كے استاد اور نئی جنم لينے والی روحانی تحريكوں كے حوالے سے ۹ كتابوں كے مصنف حجت الاسلام و المسلمين محمد تقی فعالی نے طلباء كی قرآنی سرگرميوں كے ملكی ادارے میں منعقد ہونے والی "جھوٹے عرفان كی آفات سے آشنائی" كے موضوع پر تيسری نشست میں اس نظریے كا تنقيدی جائزہ ليتے ہوئے خطاب كيا ہے
حجۃ الاسلام و المسلمين فعالی نے کہا ہے كہ آج ملکی سطح پر فعالیت کرنے والی مشہور عرفانی و روحانی تحریکیں مندرجہ ذیل ہیں :خالص دينی عرفان جس كی تركيبات اور خصوصيات كا سابقہ نشستوں میں ذكر كيا جا چكا ہے ، دوسرا جھوٹے دعویداروں کا عرفان اور تیسرے کو مادی عرفان کا نام دیا جاتا ہے ۔
انہوں نے اس بيان كے ساتھ كہ اس نشست میں گفتگو كا محور چوتھی تحريك ہے كہا ہے كہ چوتھی تحريك نو ظہور روحانی مکاتب فکر پر مشتمل ہے ۔ یہاں دو مقدموں كا ذكر كرنا لازمی ہے ؛ پہلا مقدمہ یہ كہ یہ تحريكیں ايران میں مختلف ناموں سے پہچانی جاتی ہیں ليكن ان کے حقيقی نام كچھ اور ہیں ۔ ايران میں ان تحريكوں كو جھوٹے عرفان ، حقيقت سے خالی عرفان، منسوخ شدہ عرفان يا مادی عرفان كہا جاتا ہے۔
استاد فعالی نے مزيد كہا : مذكورہ تعبيریں وہی القاب ہیں جو آخری سالوں میں قائد انقلاب نے ان عرفانی تحريكوں كے لیے انتخاب کیے ہیں ۔ اور كبھی ان عرفانی تحريكوں كو نو ظہور عرفان ، نئے جنم لينے والے عرفان اور نئی روحانی تحريكیں وغيرہ بھی كہا جاتا ہے ۔ البتہ اس بات پر توجہ ركھنی چاہيئے كہ ان تحريكوں كا منبع امريكا ہے جہاں ان كے القاب اور اصطلاحات كے معانی كچھ اور ہیں ۔
انہوں نے كہا : مغربی دنيا میں ان عرفانی تحريكوں كے نام اور علامتوں سے آشنائی اور انكا جائزہ لينا ہماری گفتگو كا پہلا مقدمہ شمار ہو گا، كيونكہ یہ تمام نام ايسی معلومات پر مشتمل ہیں جن سے آشنائی اس عرفان كو سمجھنے كے لیے ضروری ہے ۔
استاد فعالی نے مزيد كہا : یہ نو ظہور روحانی تحريكیں كہ جن كا منبع امريكا ہے كبھی " cult" يا " calt" کے نام سے بھی پکاری جاتی ہیں ۔ ان نئی جنم لينے والی تحريكوں كے لیے اس لفظ كا استعمال بہت زيادہ مہم اور مغربی دنيا میں رائج ہے ۔ علم اشتقاق كے لحاظ سے ممكن ہے كہ cult دو لفظوں سے مشتق ہوا ہو ۔ اس لفظ كے لیے دو رسم الخط ہیں ايك قديمی رسم الخط calt اور دوسرا جديد رسم الخط cult جو زيادہ ماسب ہے ۔
انہوں نے كہا ہے كہ لفظ cult دو لفظوں سے مشتق ہو سكتا ہے ايك "Cultaus "جو يونانی لفظ ہے اور تقريبا ۱۲ سے ۱۵ صدی عيسوی كے دوران لاتينی زبان میں وارد كيا گيا ہے اس كا اصلی معنی عبادت اور دعا مانگنا ہے بعض ديگر افراد نے كہا ہے كہ یہ لفظ "Culture" سے مشتق ہوا ہے كہ جس كا فارسی میں مترادف "فرہنگ" يعنی ثقافت ہے ۔ ليكن اس كا اصلی معنی كسی قوم یا امت كے عقائد اور تعليمات پر مشتمل ہے جس كو فارسی كے لفظ "فرہنگ" يعنی ثقافت كے مترادف قرار دیا جا سكتا ہے ۔
استاد فعالی نے اس بيان كے ساتھ كہ آج كی اصطلاح میں لفظ "cult" ايك متفاوت معنی پر مشتمل ہے خيال ظاہر كيا ہے كہ اصطلاح شناسی كی رو سے اس لفظ كے لیے مختلف تعبيریں ذكر كی گئی ہیں ۔ ہم لفظ "cult" كی تعریفوں كو تين دستوں میں تقسيم كر سكتے ہیں : ايك الہياتی ، كلامی ،تعليماتی يا پھر ائیڈيالوجیکل تعریف ، دوسری قسم نفسياتی تعريف اور تيسری سوشل يا سماجی تعريف ہیں ۔
انہوں نے اس بات پر تاكيد كرتے ہوئے كہ ان تعبيروں كو باہم تطبيق دينے كی ضرورت ہے يعنی لفظ "cult" كو ائیڈيالوجیکل ، نفسياتی اور سماجی نگاہ سے ديكھنا چاہيئے كہا ہے كہ میڈم " مارگریٹ سنگر" نے علم نفسيات پر مشتمل مباحث كوپيش كيا ہے ان كا شمار دنيائے حاضر كے فرقہ شناسوں اور cult شانسوں میں ہوتاہے اور وہ لندن میں فرقہ شناسی كے ایک بہت بڑے انسٹی ٹيوٹ كی انچارج ہیں ۔ دنیامیں فرقہ شناسی اور كلٹ كے اوپر كام كرنے والے انسٹی ٹيوٹس كی تعداد بہت زيادہ ہے ۔
انہوں نے ان فعال مراكز كے اعداد و شماركی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : حاصل کیے گئے اعداد و شمار كے مطابق دنیا بھر میں فرقوں سے متعلق کام کرنے والے تقريبا ۳۰۰ مراكز موجود ہیں جن میں سب سے بڑا مركز میڈم سنگر كی زير نگرانی فعاليت كر رہا ہے ۔ ان مراكز كی مختلف اور متعدد شاخیں ہیں ۔ میڈم سنگر كا مركز بہت سے حصوں پر مشتمل ہے جن میں سے ايك فرقوں کی مشکلات سے دوچار افراد كے لیے مختص ہے ۔ يعنی وہ لوگ جو پہلے تو كسی فرقہ كا حصة بن جاتے ہیں ليكن بعد میں ان فرقوں سے جدا ہو جاتے ہیں اس مركز میں مشورت كے لیے آتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مركز كے اس حصے میں ۵۰۰ مشاورين جو سب كے سب سائيكالوجسٹ اور پادری ہیں ہر وقت مفت مشوروں كے لیے آنلائين يا مركز میں موجود رہتے ہیں ۔ لوگ ان سے انٹرنیٹ كے ذريعے يا خود حاضر ہو كر یا پھر كسی اور طریقے سے مشورہ ليتے ہیں ۔ یہ امر اس بات پر دلالت کر رہا ہے کہ دنيا میں فرقوں سے متعلق بحث کو کافی اہمیت حاصل ہے اور ہر سطح پر اس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔۔ سنگر نے خود بھی فرقوں سے متعلق كئی كتابیں تحرير كی ہیں۔
استاد فعالی نے اس بيان كے ساتھ كہ لفظ "cult" كی تعريفات میں اگر اس لفظ پر توجہ كی جائے تو اس کی اصطلاح میں چار اصلی عناصر ملیں گے كہا ہے كہ پہلا بنيادی عنصر "رہنما" ہے ،يعنی ہر گروپ كا ايك رہنما ہوتا ہے ، دوسری تعبير میں كلٹ کے پیروکار "رہنما محور" ہیں . فارسی میں كلٹ كا مترادف عام طور پر لفظ "فرقہ" لیا جاتا ہے لیکن بہتر ہے كہ ﴿فرقہ اور مذہب ﴾ دونوں سے استفادہ كرنا چاہيئے جس كی دليل آگے چل كر پيش كی جائے گی ۔
انہوں نے دوسرے عنصر كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا :كلٹ كے لفظ میں دوسرا استعمال ہونے والا عنصر تنظيمی ڈھانچے كا ہونا ہے ۔ يعنی ايك ادارہ يا تنظيم ان فرقوں پر حكومت كرتی ہے جو عام طور پر كٹر ، سخت اور مستحكم ہوتی ہے ۔ تيسرا عنصر مخاطبين كے افكار كی اصلاح يعنی ان فرقوں كے نئے اراکین کے افكار اور نظريات كو مكمل طور تبديل ہونا چاہيئے۔
فعالی نے مزيد كہا ہے كہ كلٹ كے پيروكار بہت پيچيدہ علمی اور نفسياتی طريقوں سے اپنے مخاطبين كے افكار اور نظريات پر كام كرتے ہیں ۔ ان میں سے مہم ترين طريقہ «Brain Washing» ہے ۔
انہوں نے اس بيان كے ساتھ كہ ديگر طريقوں میں مخاطبین كے افکار پر تسلط قائم کرنا شامل ہے كہا ہے كہ یہ كام اس لیے انجام دینا لازمی ہے تاكہ رہنما اپنے پيروكاروں اور مخاطبين پر مكمل غلبہ پيدا كر سكے لہذا مخاطب كی تعمير نو اور فكری اصلاح اس كے وجود پر غلبہ پانے كے معنی میں ہے یہ امر كلٹ كے حقيقی عناصر میں شمار ہوتا ہے ۔
انہوں نے اس بات پر تاكيد كرتے ہوئے كہ لفظ كلٹ میں موجود چوتھے عنصر سے مراد ماورائے طبيعت يا ما فوق طبيعت کے بارے میں ایک نظریے کا ہونا ہے كہا ہے كہ التبہ ماورائے طبيعت پر نگاہ ہميشہ مثبت نہیں ہوتی كيونكہ شيطان پرست بھی ماورائے طبيعت پر نگاہ رکھتے ہیں ليكن ان كی نگاہ منفی ہے ؛ مثلا شيطان پرست معتقد ہیں كہ خدا كا كوئی وجود نہیں ہے اور نہ ہی انسان دو ابعاد بدن اور روح پر مشتمل ہے اسی طرح اس دنیا كے بعد كسی نئ زندگی کا تصور ممکن نہیں ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے كہ یہ لوگ ماورائی دنيا كی طرف توجہ كرتے ہیں ليكن بھر بھی اس كے وجود كا انكار كرتے ہیں ۔
انہوں نے تاکید کی ہے كہ اگر یہ چار عناصر يعنی ايك رہنما ، متعصب اداروں اور تنظيموں كا نظام ، مخاطبين كے افكار ، احساسات اور ماورائی دنيا كی جانب منفی يا مثبت نگاہ كی اصلاح پر مشتمل عناصر يكجا ہو جائیں تو Cult كے معنی مشخص ہو جائیں گے ۔
انہوں نے اس بيان كے ساتھ كہ حزب منافقين لفظ "Cult" كا ايك مكمل مصداق ہے خیال ظاہر کیا ہے كہ منافقين اپنے مخاطبين كی برين واشنگ كے لیے بہت پيچيدہ حربے استعمال كرتے ہیں ۔ اسی طرح ايران میں ديگر فرقے بھی "Cult" كے مصادیق میں سے شمار ہوتے ہیں ۔
925995