قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق شعبہ افريقہ، ہائی سكول كی طالبات نے اپنے والدين كے ہمراہ حجاب پر پابندی لگانے كی صورت میں مظاہرہ كيا۔
یہ مظاہرہ ہائی سكول كی باپردہ طالبات نے نيروبی كی ايك عدالت كے سامنے كيا۔ نيز یہ مظاہرہ ہائی سكول كے بعض ٹيچرز كے نامناسب رویہ كے خلاف بھی كيا گيا ہے۔
اسی طرح ايك طالبہ كی والدہ گرامی انيسہ بشير نے كہا كہ سكولز میں اسلامی حجاب پر پابندی غير قانونی ہے۔ اوراسلامی حجاب كے جواز پر مبنی كينيا كی وزارت تعليم و تربيت كا قانون متن كی صورت میں مظاہرين كے سامنے پيش كيا۔
واضح رہے كہ نيروبی كے ايك اور ہائی سكول میں بھی طالبات كو اسلامی حجاب كرنے كی صورت میں ، سكول میں آنے پر پابندی لگادی ہے۔
948620