بوروندی كے مسلمان عيد ميلاد النبی (ص) كے جشن كا انعقاد كریں گے

IQNA

بوروندی كے مسلمان عيد ميلاد النبی (ص) كے جشن كا انعقاد كریں گے

سياسی و اجتماعی: بوروندی كے مسلمان 10 فروری كو رسول اكرم(ص) اور امام جعفر صادق(ع) كی ولادت كی مناسبت سے دارالحكومت بوجومبورو میں جشن منائیں گے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جمعہ 17 ربيع الاول كو پيغمبر اكرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) كی ولادت كی مناسبت سے مختلف رؤسا ، علماء كرام، اور مفكران كی موجودگی میں مسجد امام زين العابدين میں جشن منائیں گے۔
مسجد امام زين العابدين كے مسؤلين كی رپورٹ كے مطابق اس شہر كے نامور خطيب شيخ جمعہ ، تلاوت كلام پاك كے بعد رسول خدا(ص) اور امام جعفر صادق (ع) كے حالات زندگی عوام كے سامنے بيان فرمائیں گے۔
واضح رہے كہ برنوديائی كے مسلمان اس مراسم میں شركت كيلئے بوينزی كی مسجد امام زين العابدين رجوع كریں۔
946505