قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ اجلاس 5 فروری كو ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام مہدی پور اور ان كے معاونين، علماء اور مسلمانوں كی موجودگی میں یہ اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں حجۃ الاسلام مہدی پور نے اہل سنت كے معروف عالم دين اور مفتی مكرم كے ساتھ ملاقات كی اور ميلاد النبی(ص) كی مبارك باد پيش كی اور تمام مسلمانوں كو اتحاد اور وحدت كی تاكيد كی۔
آخر میں اہل سنت كے معروف عالم دين اور مفتی مكرم نے نماز ظہر اور عصر كے بعد تقرير كی اور كہا تمام مسلمانوں كو چاہئے كہ اپنے اتحاد كی حفاظت كریں اور ضروری ہے كہ اسلام كے دشمنوں كی پہچان كریں تاكہ ان كے ہر اعتراضات كا جواب دے سكیں۔
948756