قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "توروكوروبوگو"كی جامع مسجد كے پيش نماز محمد موسی ديالو نے اس مناسبت سے ہونے والے اجلاس میں بتايا كہ اس سال جمعہ كے دن ميلاد النبی(ص) كا جشن جوش و خروش سے منائیں گے اور مذہبی علماء اس جشن میں مختلف موضوعات پر تقارير كریں گے ۔
ديالو نے كہا اس جشن ميلادلنبی(ص) كے علاوہ اس ملك میں شيعہ اور سنی اتحاد كيلئے پورے ملك كی دوسری مساجد میں مختلف پروگرامز منعقد ہوں گے ۔
اسی طرح شہر باماكو كے محلہ دارالسلام كی مسجد كے پيش نماز تيرنو ہادی تيام نے بھی اپنے بيان میں كہا كہ مقررين حضرات سيرہ نبوی(ص) ، ان كا اخلاق معاشرہ میں، سياست، اور كردار پيغمبر (ص) جيسے موضوعات پر تقارير كریں گے۔
يادرہے كہ سال 2010ء میں اس شہر كے مبلغ اور خطيب شريف عثمان مدنی حيدر كی طرف سے منائے گئے جشن میں تقريباً 20 ہزار افراد نے شركت كی تھی۔
948389