دہلی (ہندوستان) میں "عالمی سلامتی اور امن" كے عنوان سے سيمينار

IQNA

دہلی (ہندوستان) میں "عالمی سلامتی اور امن" كے عنوان سے سيمينار

سياسی و اجتماعی گروپ: "عالمی سلامتی اور امن" كے عنوان سے دہلی میں 7 فروری كو ميلاد النبی (ص) كی مناسبت سے منعقد ہوا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار منگل كے دن مقامی وقت كے مطابق صبح دس بجے ، ہندوستان كے مشہور اور معروف عالم دين ، سفينۃ الہدایۃ انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين عقيل غروی ، اور مختلف دانشور ، مفكرين، شيعہ اور اہل سنت كے علماء اور بعض سياسی شخصيات كی موجودگی میں اور حسن آراء اور ننل، انسٹی ٹيوٹ اسلامی ثقافت كے تعاون سے منعقد ہوا۔ تلاوت كلام پاك كے بعد ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ مہدی مہدوی پور نے خطاب كيا اور كہا پيغمبر اكرم(ص) كے حقيقی پيروكار فسادی نہیں ہوتے كيونكہ فساد كرنے والے اسلام سے بالكل آشنائی نہیں ركھتے اور نہ ہی ان كے دلوں میں اسلام كی آشنائی ہوتی ہے۔
اسی طرح آسٹريليا كے مذہبی خطبا میں سے سيد محمد علی نے بھی پيغمبر اسلام كی روش تبليغ كے بارے میں تقرير كی۔ اس كے علاوہ صوبہ جاركند كے گور نر مظلوم احمد، محسن علی، سبط رضی نے بھی پيغمبر اسلام (ص) كی سيرت ، فضائل اور اخلاقی پہلو پر گفتگو كی۔
950161