قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مشرقی افريقہ كے مسلمانوں كا یہ احتجاج تنزانیہ كی اعلیٰ كونسل، روانڈا كی مسلمان جميعت فاؤنڈيشن، عترت اطہار (ع) انسٹی ٹيوٹ، كينيا كی مسلم اشراف ايسوی ايشن، بورونڈی كی اسلامی فاونڈيشن ، اسلامی آرگنائزيشن، اور افريقہ كے دوسرے اسلامی ممالك كی اسلامی فاؤنڈيشن كی كوششوں سے ايران كی حمايت میں ہورہا ہے۔
یہ احتجاج جمعہ كے دن ولادت رسول اكرم(ص) اور امام جعفر صادق (ع) كی مناسبت سے شروع ہوگا اور اتوار كے دن تك جاری رہے گا۔
اسی طرح ان مظاہروں میں افريقہ كے اسلامی ممالك ايران كی حمايت میں مختلف نعرے "نہ جنگ، نہ پابندياں، نہ لڑائی ، نہ قتل و كشتار، اور نہ ہی ايران پر حملہ " لگائیں گے۔
ذرائع كے مطابق دنيا كے دوسرے ممالك اور شہروں میں بھی ايران كی حمايت میں عالمی استكبار اور امريكہ كے خلاف مظاہرے ہوں گے۔
واضح رہے كہ مشرقی افريقہ كا كل رقبہ 34 لاكھ مربع كيلو میٹر ہے اور 18 كروڑ كی آبادی پر مشتمل ہے كہ اس میں سب سے زيادہ آبادی ركھنے والا ملك اتھوپيا اور سب سے چھوٹا ملك جيبوتی ہے۔اسی طرح جيبوتی اور سومالیہ میں مسلمان 99 فيصد رہتے ہیں۔
949047