قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق سپاہ كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ بحریہ كمانڈر دريادار علی قدوی نے اس ملاقات كے دوران مشرق وسطی اور خليج فارس كی سياسی اور امنيتی صورتحال كے بارے میں كہا امريكيوں كی كوشش ہے كہ بعض عربی ممالك كو مجبور كریں كہ وہ امريكہ كے خطرناك اہداف كی حمايت كرتے ہوئے مشرق وسطی میں دخالت دیں اور ان ممالك كے حكام ان كی شيطانی پاليسيوں كے ذريعے ان كے مقاصد كو پورا كریں۔
انہوں نے كہا مشرق وسطی اور خليج فارس كے ممالك كی موجودہ صورتحال ناديدہ بہ ہے۔ ہمارا وظيفہ ہے كہ امن اور سلامتی كی خاطر ان ممالك كےساتھ تعاون كریں اور مغربی ممالك اور سامراجی طاقتوں كی دخالت كو روكیں۔
آخر میں عمان كی بحریہ كے كمانڈر نے بھی اس ملاقات كے دوران ايران اور عمان كے اچھے روابط كو سراہا اور كہا ہمیں يقين ہے كہ مشرق وسطی اورخليج فارس كے ممالك مشتركہ مفادات میں ايك دوسرے سے تعاون كيلئے قدم بڑھا ئیں گے۔
949421