عالم اسلام كے شہيد جرنيلوں كو خراج عقيدت پيش كرنے كی خاطر بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

عالم اسلام كے شہيد جرنيلوں كو خراج عقيدت پيش كرنے كی خاطر بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

سياسی گروپ : عالم اسلام كے شہيد جرنيلوں كو خراج عقيدت پيش كرنے كی خاطر دوسری بين الاقوامی كانفرنس جمعرات ، ۲۴ فروری كو منعقد كی جا رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ كانفرنس شہيد عماد مغنیہ عوامی کمیٹٰی كی كوششوں سے حزب اللہ كے شہيد جرنيلوں ؛ شہيد شيخ راغب حرب، شہيد سيد عباس موسوی اور شہيد عماد مغنیہ كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے منعقد كی جائے گی ۔
اس ايك روزہ كانفرنس میں اعلی درجے كی سياسی اور فوجی شخصيات كے علاوہ لبنان ، فلسطين، عراق، پاكستان اور افغانستان كے مخلتف وفود شركت كریں گے۔
قابل ذكر ہے كہ یہ بين الاقوامی كانفرنس ۲۳ فروری بروز جمعرات ، مقامی وقت كے مطابق شام ٦ بجے وزارت داخلہ كے ہال میں منعقد ہو گا۔