بحرين كے موجودہ صورتحال كے پیش نظر ایرانی وزير خارجہ كا الاقوامی اداروں كو خط

IQNA

بحرين كے موجودہ صورتحال كے پیش نظر ایرانی وزير خارجہ كا الاقوامی اداروں كو خط

سياسی گروپ : ايران كے وزير خارجہ نے عالمی اداروں كو ارسال كیے گئے اپنے جدا جدا بيغامات میں بحرينی عوام كی افسوس ناك حالت پر تشويش كا اظہار كيا ہے اور نہتے عوام پر بحرين میں مستقر غير ملكی فوج كے مظالم پر خبر دار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ايران كے وزارت خارجہ كے انفارميشن اور پريس ڈيپارٹمنٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين میں رونما ہونے والی حالیہ تبديليوں كے پيش نظر ایرانی وزير خارجہ نے اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل، سلامتی كونسل كے صدر ، اسلامی تعاون تنظيم كے جنرل سيكرٹری ، يورپی يونين كے شعبہ خارجی سياست كے انچارج اور ان كے علاوہ دیگر بين الاقوامی اداروں كے سربراہوں كو ارسال كیے گئے جدا جدا پيغامات میں ايران كی جانب سے اظہار تشويش كا اعلان كرتے ہوئے نہتے عوام پر بحرين میں مستقر غير ملكی فوج كے ظلم و ستم پر خبر دار كيا ہے اور بحرين كی حكومت سميت دخل اندازی كرنے والی ديگر حكومتوں كو ان سنگين جرائم كا مسؤول قرار ديا ہے۔
953772