ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ايران كے معروف اسكالر آيت اللہ مصباح يزدی نے مساجد اور محلات ہم آہنگی كمیٹی قم كے اراكين سے گفتگو كرتے ہوئے كہا دين خوشبختی كو انسان كے قريب لاتا ہے اور كسی طرح كا بھی نيك راستہ جو رضائے خداكيلئے اختيار كيا جائے، وہ دين كہلاتا ہے۔ دين عين سياست اور سياست عين دين ہے۔ تمام امور كا محور اور مركز دين ہونا چاہئے۔
انہوں نے كہا مساجد ہمارے مذہبی اداروں میں سے ايك ہے؛ لوگوں كی مساجد كی طرف كشش ہونی چاہئے تاكہ وہ اپنے زندگی كے مسائل كو مساجد كے ذريعے حل كروائیں ۔
امام خمينی (رہ) ريسرچ اينڈ ايجوكيشنل انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ نے تاكيد كی ہماری تمام سرگرميوں كا مركز مسجد كو ہونا چاہئے دين كو سياست سے الگ كرنے كی وجہ سے لوگوں میں انحرافات پيدا ہوتے ہیں۔ ہمیں دنيا كو بتانا ہے كہ ہمارا دين ہماری دنيا سے جدا نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ يورپی ممالك میں چرچ كی حدود كے اندر بلند عمارتوں كی تعمير ممنوع ہے ہمیں بھی مساجد كے اطراف بلند عمارتیں تعمير نہیں كرنی چاہئیں۔
958503