پاكستان ؛ "امت اسلامیہ كی بيداری" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

IQNA

پاكستان ؛ "امت اسلامیہ كی بيداری" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

فكری گروپ : ۸ اپريل كو مجلس وحدت مسلمین پاكستان كی جانب سے صوبہ پنجاب كے شہر "جھنگ" میں "امت اسلامیہ كی بيدادری" كے عنوان سے كانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق مجلس وحدت مسلمين كے ثقافتی انچارج نے كہا : یہ كانفرنس اتوار ۸ اپريل كو ممتاز علمی ، ادبی ، سياسی اور ثقافتی شخصيات كے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد كی شركت كے ہمراہ منعقد كی جائے گی ۔
اس رپورٹ كے مطابق ، اس كانفرنس كے دوران شيعوں كی نامور شخصيات امت اسلامیہ كی بيداری كے موضوع پر خطاب كریں گی ۔
قابل ذكرہے كہ شركاء كانفرنس كے اختتام پر مستضعفين كی حمايت اور عالمی اسكتبار كے خلاف احتجاج کے لیے عظيم ريلی منعقد كریں گے ۔
972308